امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے متعلق خبروں کو جھوٹی اور جعلی قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے، ٹرمپ نے اپنی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے سرکاری کاموں کے لیے ذاتی ای میل اکائونٹ استعمال کرنے کی خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیا۔