کوٹ سلطان( نامہ نگار )کوٹ سلطان میںہندو مہذب کے 42 افراد مشرف بہ اسلام ہو گئے۔مفتی ساجد اور علامہ مرتضی مظہری نے کلمہ پڑھایا‘ اسلامی نام تجویز اہل علاقہ کی مبارکباد تفصیل کے مطابق کوٹ سلطان کے نواحی چک 157 کے رہائشی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 42 افراد نے ہندو مذہب سے تائب ہوکر اسلام قبول کر لیا ہے۔مفتی ساجد اور علامہ غلام مرتضی مظہری نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کو کلمہ پڑھایا۔اس موقع پر ہندو مذہب سے دین اسلام قبول کرنے والوں کے اسلامی نام بھی اللہ وسایا‘منیر احمد‘محمد لطیف‘ نذر احمد‘ محمد شریف‘ محمد اقبال‘مختیار احمد‘کلثوم مائی سکینہ بی بی‘ زرینہ بی بی وغیرہ رکھے گئے۔اسلام قبول کرنے والوں میں 9 خواتین سمیت 42افراد شامل ہیں۔اسلام قبول کرنے پر اہل علاقہ نے انہیں مبارک بھی باد دی۔ اور ان کے حق میں دعا کرائی گئی۔