حکومت کے اشتعال انگیز بیانات سے جمہوریت کی گاڑی ڈی ریل ہو سکتی ہے: سراج الحق

Nov 24, 2019

لاہور( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے جمہوریت کی گاڑی ڈی ریل ہوسکتی ہے ۔ حکمران اپنی نااہلی اور نالائقی کو چھپانے کیلئے سیاسی انتشار کو جان بوجھ کر ہوا دے رہے ہیں۔ اس سیاسی انتشار کا سب سے زیادہ فائدہ ہندوستان اور نقصان کشمیر کو ہورہا ہے۔ حکومت کو کشمیر کی تحریک آزادی کیلئے متفقہ قومی موقف سے انحراف نہیں کرنے دیں گے ۔80 لاکھ کشمیری 111دنوں سے بدترین محاصرے کا شکار ہیں اور ہمارے حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ٹرمپ سے امیدیں رکھنے والوں کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کا رویہ شکست خوردگی کی علامت ہے۔ حکمرانوں نے 22کروڑ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ کشمیر یوں کو بھی سخت مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے جلد کوئی فیصلہ نہ کیا تو قوم انہیں برداشت نہیں کرے گی ۔

مزیدخبریں