بگوٹا (آن لائن) کولمبیا میں ہورہے دو طرفہ مظاہروں میں تین افراد مارے گئے۔ صدر ایوان ڈیوک نے دارالحکومت بگوٹا کے میئر کی درخواست پر ملک میں کرفیو لگانے کی ہدایت دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈیوک نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ بوگوٹا کے میئر نے شہر میں کرفیو نافذ کرنے کی درخواست کے بعد کرفیو لگا دیا۔ واضع رہے کہ کولمبیا میں حکومت کے خلاف ڈھائی لاکھ لوگوں کے جمعہ کو سڑکوں پر اترنے کے بعد کرفیو لگا دیا گیا تھا۔