شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا نیا دور قزاقستان میں ہو گا

نورسلطان (این این آئی)شام میں خانہ جنگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے مذاکرات کا تازہ دور آئندہ ماہ قزاقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قزاقستان کے وزیر خارجہ مختار تلوبیردی نے اس بارے میں اطلاع دی۔ روس، ایران اور ترکی کے تعاون اور ثالثی سے یہ مذاکرات دسمبر کی دس اور گیارہ تاریخ کو ہوں گے۔ شام میں مارچ 2011سے خانہ جنگی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن