ہالینڈ کی عدالت نے داعشی جنگجوئوں کے بچوں کی واپسی مسترد کردی

دی ہیگ (این این آئی)ہالینڈ کی ایک اپیل عدالت نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا کہ حکومت کو ان بچوں کو واپس کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے جن کی مائیں شدت پسند گروہوں میں شامل ہونے کے لیے شام چلی گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کردہ عدالتی فیصلے کے خلاف حکومت کو اپیل کا حق ہے۔عدالت اپنے فیصلے کی وجوہات آئندہ ماہ جاری کرے گی۔وزیر انصاف فریڈ گرہارس نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گر خواتین ان کے ملک سے داعش میں شامل ہونے کے لیے گئی تھیں انہیں اب واپس نہیں لانا چاہیے۔ عدالت نے حکومت کے فیصلے کی تائید کی اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ یا بچوں کے بغیر 'داعش' کے علاقے میں سفر کرنے اور دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کا انتخاب کیا ہے۔ حکومت انہیں اس علاقے سے واپس نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن