ملتان،میاں چنوں(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)راولپنڈی سے ملتان آنے والی 30ڈائون تھل ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی دریا خان اور شاہ عالم کے درمیان قریب پٹری سے اتر گئی،یہ واقعہ گزشتہ شام اس وقت پیش آیا جب تھل ایکسپریس پنج گرائیں سٹیشن کے قریب پہنچی،تاہم ٹرین کی رفتار کم ہونے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیںہوا، بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ٹریک کے کھل جانے کے باعث پیش آیا،اس واقعہ کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی جبکہ میاں چنوں اسٹیشن پر کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل کا انجن فیل ہو گیامسافروں کو شدید پریشانی کا سامنارہا مسافروں کے مطابق ٹرین پہلے ہی تین گھنٹہ لیٹ تھی۔ مسافروں نے ریلوے حکام کے اعلی حکام اور وزیر ریلوے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔