چوٹی زیریں (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار احمد خان لغاری نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں اور جیل سے ڈرنے والے نہیں ہیں اس موقع پر سردار احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل نا کام ہوگئی مہنگائی سے غریب عوام تڑپ رہی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید مہنگائی کررہی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف انشاء اللہ جلد ہی صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیںگے۔