لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے علاج کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈبنایا جائے جس میں ان کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگی قیدیوں کو بھی علاج کی بہترین سہولیات دی جاتی ہیں، آصف زرداری کے ٹیسٹوں کی رپورٹس ان کے اہل خانہ سے شیئر کی جائیں، بیمارکی بیماری کو چھپا کر رکھنا غلط بات ہے۔ بلاو ل بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کی رپورٹس انہیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس طرح کی باتیں کرتے ہیں انہیں کم از کم اپنے منصب کا خیال رکھنا چاہیے۔
زرداری کے علاج کیلئے خصوصی میڈیکل تشکیل‘ ذاتی معالج شامل کیا جائے: پرویز اشرف
Nov 24, 2019