میرپور(نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی میرپورراجہ عرفان سلیم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حلقہ ایل اے تھری میرپورمیں 24 نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں کل 119 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں پرامن اور صاف شفاف ضمنی الیکشن کے انعقاد کے لیے حلقہ کو 8 زون اور 20 سیکٹرمیں تقسیم کیاگیاہے۔ ہرزون انچارج ایس پی اور سیکٹرانچارج ڈی ایس پی ؍اے ایس پی ہونگے۔ 119 پولنگ اسٹیشنوں میں 50 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس 61 پولنگ اسٹیشن حساس اور 8 پولنگ اسٹیشن کونارمل قراردیاگیاہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے انچارج انسپکٹرہونگے اور ان کے ساتھ 20 پولیس ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں کے انچارج سب انسپکٹرہونگے اور ان کے ساتھ 18 پولیس کی نفری ہوگی۔ اس طرح نارمل پولنگ اسٹیشنوں کے انچارج اے ایس آئی ہونگے اور ان کے ساتھ 15 پولیس کی نفری ہوگی۔ ہرپانچ چھ پولنگ اسٹیشنوں کے انچارج سیکٹرکمانڈرہونگے جوڈی ایس پی ؍اے ایس پی ہونگے۔ ہرپندرہ بیس پولنگ اسٹیشنوں کے انچارج زون کمانڈرہونگے جو ایس پی ہونگے۔ اس طرح سٹی ، تھوتھال، نیوسٹی اور بن خرماں کی حدود میں چار اضافی ڈی ایس پی تعینات ہونگے جو اپنے اپنے ایریاکی نگرانی کریں گے۔ ہرزون کمانڈرسیکٹرکمانڈراورنگران آفیسرکے ہمراہ پولیس کمانڈوز کے دس جوانوں پرمشتمل کل 34 موبائل سکوارڈ ہونگے جو کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت مسلح حالت میں تیارہونگے۔ حلقہ میں تمام آمد ورفعت کومکمل چیک کیاجائے گا۔ ایس ایس پی آفس میرپور میں الیکشن کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جس کے فون نمبر05827-931027, 931008 ہونگے۔ کنٹرول روم سے الیکشن کی تمام صورتحال کومانیٹر کیاجائے گا۔ پرامن اور شفاف الیکشن کاانعقاد پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ہرحال میں پوری کی جائیگی۔ تمام امیدواروں اور ووٹرز سے درخواست ہے کہ قانون کااحترام کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کاثبو ت دیں۔