مدینہ منورہ(جاویداقبال بٹ سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ90 حامد حبیب نے عمرہ ادائیگی کہ بعد مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔ اس موقع پر مسلم لیگ مدینہ منورہ نائب صدر ملک نصراللہ جوئیہ کی طرف سے پر تکلف عشائیہ دیاگیا اورنواز شریف کی صحت کے حوالے سے ممبرقومی اسمبلی حامد حبیب نے کہا کہ ان کی صحت کے بارے میں بہت تشویش میںہیں اور ان کی مکمل صحتیابی کی پوری دنیا میں دعائیں کی جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ امور پر کشمیر میں 100روز سے زائد کرفیو پر کشمیری عوام پاکستان کو پکار رہی ہے۔اس موقع پر شیراز اسلم کچیلہ،رانا عبدالمالک،کفائت اللہ جوئیہ،رانا عابد،حفیظ جوئیہ،خادم حسین،حافظ ساجد حسین اور کارکنوں کی بھاری تعداد بھی موجود تھی۔