تونسہ شریف‘‘رحیم یارخان(نامہ نگار‘کرائم رپورٹر) تونسہ‘رحیم یارخان میں حادثات‘ایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 4جاںبحق تفصیلات کے مطابق بھائی موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل ڈالا جس سے تینوں موٹرسائیکل سوار موقع پر جانبحق ہوگئے جن کی شناخت 31 سالہ سجاد حسین ولد عبدالغفور اور 27 سالہ صفیہ زوجہ سجاد حسین 2 سالہ تحسین ولد سجاد کے نام سے ہوئی جوکہ نواحی بستی چاہ لنڈ والا مکول کلاں کے رہائشی ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تونسہ آ رہے تھے ۔ ریسکیو 1122 نے حادثے میں جانبحق ہونے والول کی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔دریں اثنا نواں کوٹ کی رہائشی 60سالہ زہراہ اپنے عزیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر رشتہ داروں سے ملنے جارہی تھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل کے ٹائر میں چادر پھنس جانے کے نتیجہ میں 60سالہ زہراہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے سر کے بل سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں60سالہ زہراہ جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔
تونسہ‘رحیم یارخان میں حادثات‘ایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 4جاں بحق
Nov 24, 2019