وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے اور فردوس عاشق اعوان کیساتھ آرٹیکل 63, 62 کے تحت کارروائی کی قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (نیوز رپورٹر‘ اے این این) وزیراعظم کے مستعفی ہونے‘ انہیں توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے جبکہ عمران خان اور فردوس عاشق اعوان کیخلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کارروائی کرنے کے مطالبے کی قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ کے ججز پر دبائو بڑھانے کی کوشش کر کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش پر وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے پر مزید کام کرنے کے اہل بھی نہیں رہے۔ وہ فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ اے این این کے مطابقمسلم لیگ ن کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور فردوس عاشق کے بیانات میں تضاد ہے۔ ایک طرف کابینہ نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانے کی مخالف تھی‘ دوسری طرف فردوس عاشق اعوان کہتی ہیںکابینہ حق میں تھی۔ حکمرانوں کے جھوٹ کی وجہ سے ملک کو مسلسل نقصان ہورہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور فردوس عاشق اعوان صادق و امین نہیں رہے۔ ان کیخلاف آرٹیکل 62اور 63کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...