کوٹلی(نمائندہ خصوصی)کوٹلی انتظامیہ اور انجمن تاجران کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد گرفتار شدہ تاجر کو رہا کر دیا گیا ۔تین روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کی جانب سے دوران چیکنگ تاجر سے تلخ کلامی کے بعد اسے گرفتار کئے جانے پر انجمن تاجران کے صدر ملک محمد یعقوب خان کی کال پر فوری عمل کرتے ہوئے تاجران نے شٹر ڈائون اوراحتجاجی مظاہرے شروع کر دئیے تھے ۔تین روز تک احتجاج کے بعد جمعہ کی شام تاجران اور انتظامیہ کے مابین ہونے والے مزاکرات بالآخر کامیاب ہو گئے جس پر تاجر رہنما حبیب الرحمان ملک کو رہائی مل گئی۔اور تاجران سے احتجاج کا سلسلہ ختم کر دیا ۔