راولپنڈی (آئی این پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ ارشد محمودکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ، راجہ جاوید اخلاص معروف سماجی رہنما جمال ناصر ، سابق مئیر سردار نسیم اور چوہدری سرفراز افضل بھی موجود تھے ۔