عوام پوچھتے ہیں کہ حکومتی کرپٹ ارکان کا احتساب کب ہوگا، اکرام اللہ خان کاکڑو دیگر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ شیخ آصف رفیق عبدالحمید خان کاکڑ شیخ محمد عمران سمیع اللہ خان کاکڑ ظہیر اقبال چودھری شیخ عمران مانی میاں محمد آصف تابندہ کاکڑ قاضی ساجد محمد علی ٹیپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام میں یہ احساس تقویت پا رہا ہے کہ احتساب صرف اپوزیشن کے نمائندوں کاک ہو رہا ہے اور وہ کرپٹ ارکان جو احتساب سے ڈر کر موجودہ حکومت کا حصہ ہیں وہ چین کی بنسی بجا رہے ہیں اور ہر طرح کے احتساب سے محفوظ ہیں عوام یہ پوچھتے ہیں حق بجانب ہیں کہ ان کا احتساب کب ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن