کا ہنہ (نامہ نگار ) پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ر ہنما ء محمدخالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہاہے کہ عمران خان حکومتی ڈاکٹروں و شوکت خانم ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ پر یقین نہیں آیا تو تمام ڈاکٹروں سمیت صوبائی وزیر یاسمین راشد کو بھی بر خاست کر دیا جائے عمران خان نواز شریف کوسٹریچر پر دیکھ کر خوش ہو نا چاہتے تھے لیکن آزاد عدلیہ نے عمران خان سمیت حکومتی وزیروں ،مشیروںکی انتہا پسند روایے پر پانی پھردیا ۔انہوں نے کہا حکومت عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے بری طرح ناکام رہی خدمت کی سیاست اور عوامی تحفظ صر ف (ن) لیگ کا ہی وژن اور مشن ہے تحریک انصاف قانون سازی کے ذریعے عوام کے مسائل حل کر نا چاہتی ہے اور مہنگائی کے خلاف چلائی جانے والی نام نہاد مہم صر ف پوائنٹ سکورنگ ہے ۔
نوازشریف کو سٹریچر پر دیکھ کر عمران خان خوش ہونا چاہتے تھے:محمدخالد جوئیہ ،راو شہاب الدین
Nov 24, 2019