سابق وزیرخارجہ کی ملاقات‘ کسنجر نے چین امریکہ تعلقات کیلئے بھرپور کوششیں کیں: صدر شی

بیجنگ (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ سے امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات کی۔شی جن پنگ نے کہا کہ ماضی میں پروفیسر کسنجر نے چین امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے بھر پور کوششیں کی جس کے اہم اثرات ابھی تک چین امریکہ اور دنیا پر مرتب ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں چین امریکہ تعلقات کلیدی مرحلے سے گزر رہے ہیں،دونوں ملکوں کو سٹریٹجک معاملات پر رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے اور غلط فہمیوں کو دور کرکے باہمی مفاہمت میں اضافہ کرنا چاہیے۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ گذشتہ پچاس برسوں میں میں نے چین کے تقریباً سو دورے کیے اور اپنی آنکھوں سے چین میں آسمان و زمین کی تبدیلیاں دیکھیں۔اس وقت امریکہ چین تعلقات مزید اہم ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے اختلافات کا حل تلاش کرنا چاہیے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو جاری رکھنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن