پاکستان اور برطانوی آرمی ویمن ٹیموں کا ہاکی میچ، جنرل باجوہ کی شرکت، کھیلاڑیوں سے ملاقات

Nov 24, 2019

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور برطانیہ کی آرمی کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ ہوا، تقریب میں آرمی چیف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کی آرمی کی خواتین ہاکی ٹیموں کا فائنل مقابلہ ہوا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک برطانیہ خواتین آرمی ٹیموں کا فائنل آرمی سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوا برطانوی عوامی ہاکی آرمی ٹیم نے فاتح قرار پائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں آرمی چیف نے قومی کھیلوں میں کامیاب قرار پانے والی آرمی کی ٹیموں سے ملاقات کی پاکستان آرمی کی ٹیموں نے 150 گولڈ میڈل حاصل ک۔ پاکستان آرمی کی ٹیموں نے سونے کے 150، چاندی کے 134 اور کانسی کے 96 تمغے جیتے ہیں۔ پاکستان آرمی کی ٹیموں نے 7909 پوائنٹس حاصل کئے۔

مزیدخبریں