اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس فیصلے کے خلاف زیر سماعت اپیل میں نواز شریف نے متفرق درخواست جمع کرا دی ہے۔ نواز شریف نے 25 نومبر کی سماعت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہارون ابراہیم ایڈووکیٹ کو بطور نمائندہ نواز شریف پیش ہونے کی اجازت دے، متفرق درخواست میں چیئرمین نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 25 نومبر کو مرکزی اپیل پر سماعت کرے گا۔
العزیزیہ ریفرنس، اپیل کی کل سماعت، استثنیٰ کیلئے نواز شریف کی درخواست دائر
Nov 24, 2019