غداری کیس: فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف مشرف کی ہائیکورٹ، خصوصی عدالت میں درخواستیں دائر

لاہور، اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے، نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔ انہوں نے خصوصی عدالت میں بھی فیصلہ محفوظ کرنے اور 28 نومبر کو سنانے کیخلاف درخواست دائر کی ہے۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے وکیل احمد طارق رحیم کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو موقف سنے بغیر غداری کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہے اور اسی وجہ سے خصوصی عدالت میں اپنا موقف پیش نہیں کرسکے۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا اور استدعا کی گئی کہ مقدمے پر دوبارہ سماعت کیلئے کارروائی شروع کی جائے۔ خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے اور مشرف کیخلاف غداری مقدمے پر سماعت ان کے تندرست ہونے تک موخر کی جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ سابق صدر کی صحت کے تعین کے لئے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...