اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا۔ اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق سی پی پی اے نے مقدمہ عالمی ثالثی عدالت میں جیتا ہے۔ زونز میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے جرمانے پر عالمی ثالثی عدالت میں گیا تنازع 300 میگا واٹ سولر پاور منصوبہ چلانے میں تاخیر پر ہوا۔ ذیلی کمپنیوں نے جون 2015ء میں توانائی خریداری کے معاہدے کئے تھے۔