اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے جے یو آئی (ف) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں نیب کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ سے استدعا کی گئی ہے کہ اکرم درانی کے خلاف بطور سابق ہائوسنگ منسٹر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان کے بیرون ملک چلے جانے کا خدشہ ہے اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔
اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: نیب کا وزارت داخلہ کو خط
Nov 24, 2019