لارل بنک سکول سسٹم لٹل ماسٹر چیس ٹورنامنٹ‘ارم ریحان‘عادل عرفان چیمپئن بن گئے

Nov 24, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) لارل بنک سکول سسٹم کے زیر اہتمام سالانہ لٹل ماسٹر چیس ٹورنامنٹ کا انعقاد‘اڑھائی سو سے زائد کھلاڑیوں نے میں حصہ لیا۔ تین کیٹگریز جن میں انڈر 10، انڈر 14 اور اوپن کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔ انڈر 10 میں ارم ریحان نے ٹائٹل جیتا جبکہ عبداﷲ زبیر نے دوسری اور احمد معید یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 14 کیٹگری میں محمد عادل عرفان چیمپئن بنے جبکہ اجلال عامر نے دوسری اور بلال احمد بھٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اوپن کیٹگری میں راشد رفیق نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ نذر حسین نے دوسری اور حزا طارق نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ لارل بنک سکول کے ڈائریکٹر عمران میاں کا کہنا تھا کہ ان کا سکول سالانہ بنیادوں پر چیس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد بچوں کی ذہنی صلاحیت میں اضافہ کرنے کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی مصروف رکھنا ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے عامر کریم کا کہنا تھا کہ لارل بنک سکول سسٹم کی اچھی کاوش ہے کہ وہ نوجوانوں میں پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی دلچسپی پیدا کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو مستقبل میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر بھی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیے۔ عمران میاں اور عامر کریم نے کھلاڑیوں میں 60 ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے۔

مزیدخبریں