نوازشریف پاکستانی عوام کے دلوں کی آوازہیں:عارف خان سندھیلہ

Nov 24, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرو سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہاہے کہ نوازشریف پاکستانی عوام کے دلوں کی آوازہیں جو علاج کرانے کے بعد فوری ملک واپس آکر مقدمات کاسامنا بھی کریں گے اور سرخرو ہوں گے حکومتی پراپیگنڈاانہیں عوام سے دور نہیں رکھ سکتا، میاں نوازشریف گھبرانے والے نہیں انہوں نے ہمیشہ جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ میاں نوازشریف کی بیماری کو مذاق بنا کر حکمرانوں نے ان کی صحت کیساتھ کھلواڑ کیا اور ان کو زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا کئے رکھا ، عدالت عالیہ کے حکم پر میاں نوازشریف بیرون ملک علاج کی سہولت کیلئے روانہ ہوئے ہیں اور بہت جلد وہ اپنا علاج مکمل کراکر پاکستان واپس آئیں گے اور من گھڑت ‘ بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،انہوں نے آمریت کے دور میں بھی کلمہ حق بلند کیا اور اب بھی وہ اس مشکل وقت کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ۔

مزیدخبریں