نارنگ منڈی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما میاںشفاعت علی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کی کاوشوں سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں اور عوام کو بھر پور ریلیف مل رہا ہے انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے کسانوں کی سہولیات کیلئے کھیت سے منڈی تک اجناس کی فراہمی کیلئے سڑکوں کی از سر نو تعمیر سے بہت فائدہ پہنچے گا عوام میں خوشحالی آئے گی اورعوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔
حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے:میاں شفاعت علی
Nov 24, 2019