شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)جامعہ مسجد دربار پیر فتح دین والی میںسالانہ محفل نعت بسلسلہ ختم درس مشکور شریف ہوئی جس کی صدارت معروف عالم دین سید غلام مصطفی شاہ نے کی اور صوبائی وزیر میاںخالد محمود نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی جبکہ صاحبزادہ حافظ سید ذوالقرنین شاہ بخاری آستانہ عالیہ پیر جگی شریف، ڈاکٹر کامران محمود قادری، پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن جمیل الازہری، قاری احمد رضانے خطاب کیا، اس موقع پر سید ناظر حسین شاہ، محمد ارشد امجد مجددی لائبریری، حاجی ہدایت اللہ ، میاں شہزاد اقبال ، محمد سعید، مبشر اقبال وڑائچ، محمد دلاور، شیخ محمد کاشف رشید، دلدار حسین بھٹی، چوہدری عمر مشتاق ورک، حاجی قمر اقبال ڈار، ماسٹر محمد نعیم، محمد وسیم نقشبندی، شیراز مقصود قادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔