قصور+نارنگ منڈی+ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگاران+نامہ نگار خصوصی)ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور پانچ خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔موٹرسائیکل سوار مصطفی بیوی صباء کے ساتھ آرہا ہے تھا کہ کنگن پور کے علاقہ شامکوٹ نو کے قریب واقع گھارا پل سے تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں مصطفی شدید زخمی ہوگیا جبکہ اسکی بیوی صبا ء بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی‘ کوٹ رادھاکیشن کے علاقہ نہر کلارک آباد کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکرسے موٹرسائیکل سوار آصف موقع پر ہی جاں بحق اور عمران زخمی ہو گیا ۔ مریدکے نارووال روڈ پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار اکبر علی کو کچل دیا جو میو ہسپتال میں دم توڑ گیا متوفی آہدیاں کا رہائشی تھا ۔بچیکی جڑانوالہ روڈ پر واقع جودھکے سٹاپ کے قریب ڈمپر نے 70 سالہ راہگیر کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔موضع کالی بیر سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر ہوجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ثوبیہ، سونیا ،سکینہ بی بی ، مخدوم شاہ اور ذوالقر نین ‘ گول چوک ننکانہ صاحب کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے اشرف ‘ گھنٹہ گھر سانگلہ ہل کے قریب موٹر سائیکلوں کے تصادم میںیاسمین ‘ گائوں پیڑے والی سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث راشد ‘ بڑا گھر سیدوالا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں شیر محمد گر کر شدید زخمی ہو گیا علاوہ ازیں ساہی انٹر چینج سانگلہ ہل کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں لبنیٰ اور افضل گر کر شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔