پارٹی کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ واثاثہ ہیں:کنور عمران سعید

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ واثاثہ ہیں ماضی میں بھی ان کو ساتھ لیکر چلے تھے اور اس بار بھی ان کی عزت ،تکریم میں کوئی فرق نہیں آنے دیا جائیگا پارٹی نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس کو مضبوط بنائونگا اور ماضی کی طرح اس بار بھی تحریک انصاف کو مضبوط، مربوط، فعال اور منظم بناکر ضلع کی مضبوط ترین سیاسی قوت بنائیں گے تحریک انصاف کے رہنمائوں سیف اللہ نیازی ، اعجاز احمد چودھری نے ضلع شیخوپورہ سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں ان کی امیدوں پر پورا اترنے کیساتھ ساتھ ضلع کی قدآور شخصیات کو پارٹی میںشامل کیا جائیگا اور تمام عہدیداران کو ساتھ لیکر چلو گا ان خیالات کااظہارانہوں نے مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے پارٹی کے سینئر رہنمائوں، چودھری سعید ورک، رانا عبدالسمیع ، رانا وحید احمد خان ، میاں شفیق اشرفی ، شیخ زین ندیم ، پیر سکندر شاہ ،شیخ احسن حبیب سمیت دیگر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کنور عمران سعید نے کہاکہ تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا خدمت کی سیاست اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ایسے امیدواران کو آگے لایا جائیگا جو حقیقی معنوں میں علاقہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن اور علاقہ کے مسائل سے آگاہی رکھتے ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...