شیخوپورہ :فیکٹری میں مزدورکی ہلاکت کیخلاف دوسرے روز بھی مزدوروں کااحتجاج

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) فیکٹری مزدور رانا ناصر علی کی نعش اس کے آبائی شہر وہاڑی بھیج دی گئی ہیں وہ لاہور روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کرین تلے دب کر جاں بحق ہو گیا تھا جس کی ہلاکت کیخلاف دوسرے روز بھی مزدور رہنمائوں سید ظفر ہادی ،چوہدری صفدر حسین سندھو ،سید جاوید صادق سمیت سیکڑوں مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ صنعتی اداروں میں سوشل سکیورٹی ،ای او بی آئی کے تمام مزدوروں کو کارڈ جاری نہیں کیے جا رہے جب کہ محکمہ لیبر بھی اس سلسلہ میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے مزدور رہنمائوں کا کہنا تھا بعض بددیانت افسروں کی وجہ سے مزدوروں کے حقوق کا استحصال ہو رہا ہے اور ضلع کے صنعتی اداروں میں آئے روزجان لیواحادثات ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صنعتی اداروں میں کام کرنے والے 70 فیصد مزدوروں کی رجسٹریشن نہ کی گئی ہے اور نہ ہی ان کو سوشل سکیورٹی ،ای او بی آئی کے کارڈ جا ری کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے صنعتی مزدور ورکر ویلفیئر بورڈ کی مراعات جن میں جہیز فنڈ ،تعلیمی سکالر شپ اور ڈیٹھ گرانٹ وغیرہ شامل ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...