امریکہ اور فرانس نے سعودی عرب کو ڈرون اور کروز میزائل حملوں سے تحفظ کی استعداد کار بہتر بنانے کےلئے راڈار سسٹم فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔اس بات کااعلان امریکہ کی مرکزی کمان کے سربراہ Kennethمیکنزی اورفرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلے نے بحرین کے دارلحکومت ماناما میں پندرھویں علاقائی سلامتی سربراہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
فرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلے نے کہا کہ ہم سعودی عرب کو حملوں کا مقابلہ کرنے کےلئے راڈارز سمیت بروقت خبردار کرنے کاایک جدید نظام بھی فراہم کررہے ہیں۔