وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا صرف ایک پلان ہے اور وہ عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی ہے ۔اے،بی اورسی پلان والے پاکستان کی پائیدار ترقی روکنا چاہتے تھے لیکن محب وطن عوام نے مارچ سے لاتعلق رہ کر ان عناصر کو آئینہ دکھا دیا ہے ۔ یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مارچ کرنے والوں کو پہلے عوام نے عام انتخابات میں رد کیا اوراب پھر یکسر مسترد کیا ہے ۔عوام نے ان عناصر کاہر غیرجمہوری پلان ناکام بنایاہے۔پوری قوم جان چکی ہے کہ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اقتدار کاحصول ہےـانہوںنے کہا کہ پاکستان میں کوئی اے،بی ،سی پلان نہیںچلے گا۔ اب پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پلان ہی چلے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے ۔اللہ تعالیٰ کا بے پایاں فضل وکرم ہے کہ اس حکومت کا کرپشن کاکوئی بھی سکینڈل نہیں ہےـ