علیحدگی کے بعد اسد خٹک اجنبی‘ الزامات کا جواب مناسب نہیں: وینا ملک 

لاہور (سیف اللہ سپرا) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جنوری 2017ء سے میرا اسد خٹک کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں۔ میری ان سے علیحدگی بھی ہو چکی ہے۔ اب میرے لیے یہ شخص اجنبی اور غیر محرم ہے اس لئے میں ان کے ساتھ یا ان کے حوالے سے بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسد خٹک کی طرف سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر عائد کئے جانے والے الزامات کے حوالے سے نمائندہ نوائے وقت کی طرف سے پوچھے گئے  ایک سوال کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور بے بنیاد ہیں۔ میں ان کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتی۔ وینا ملک کے والد ملک محمد اسلم نے کہا کہ تمام الزامات جھوٹے ہیں اگر وہ بچوں کا خرچہ ادا کر دے تو ہم اس کی بچوں کے ساتھ ملاقات کرانے کے لئے تیار ہیں۔ اسد نے کئی بار وینا کو مارا اور پیسے طلب کئے۔ شادی کے اخراجات بھی وینا نے اٹھائے تھے۔ کراچی  میں جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے دونوں کی صلح کرا ئی۔ جس کے بعد اسد بیٹے کو لے کر دبئی چلا گیا۔ کچھ دن بعد عید آ گئی اور اسد نے وینا سے کہا کہ بیٹی کو لے کر دبئی آ جائو۔ وینا بیٹی کو لے کر دبئی چلی گئی وہاں پر اسد نے وینا کے بیٹے اور بیٹی کے پاسپورٹ چھپا لیے۔ جس پر وینا نے دبئی کی عدالت میں خلع کے لئے درخواست دائر کر دی۔ اسد نے خلع پر دستخط کر دیئے اور بچوں کی حوالگی بھی وینا کو لکھ دی۔ وینا نے بچوں کے پاسپورٹ مانگے مگر اس نے پھر انکار کر دیا جس کے بعد وینا نے بچوں کے  پاسپورٹ بنوائے اور  ان کو لے کر پاکستان آ گئی اور یہاں آ کر بچوں کے خرچے کا کیس محض اس لئے کرایا کہ اس کی بلیک میلنگ سے بچ سکے۔ جب بچوں کے خرچے کا نوٹس کسی طرح اسد تک پہنچا تو  انہوں نے سوشل میڈیا پر وینا ملک کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن