شرقپور شریف/ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) شہر اور گردونواح میں بدترین سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین سہولت بازار میں سبزی منڈی روڈ پر نکل آئیں اور شدید ملکر احتجاج کیا۔ خواتین نے پلے کارڈ اور بینززاٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتی رہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس ملازمین ایل پی جی مافیا سے مل کر شہر کی گیس بند رکھتے ہیں۔ دوسری جانب قصور کے مختلف علاقوں میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے گیس آتی اور کئی علاقوں میں پورا دن بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شرقپور شریف، گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں، قصور میں بھی احتجاج
Nov 24, 2020