سراج الحق سے سیاسی، مذہبی‘ صحافتی شخصیات کی ملاقاتیں‘ والدہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں مختلف سیاسی، مذہبی اور صحافتی شخصیات اور وفود نے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی ۔ تعزیت کرنے والوں میں صوبائی وزیر محمود الرشید، سینئر کالم نگار مجیب الرحمن شامی، سینئر صحافی ملک اجمل ستار، گروپ ایڈیٹر روزنامہ ایکسپریس ایاز خان، سینئر کالم نگار لطیف چوہدری، نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، راشد نسیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، محمد اصغر، جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے سربراہ شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک، میاں جمیل شرقپوری، عبدالرئوف ملک، جے یو آئی ف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان وفدکے ہمراہ، علماء و مشائخ رابطہ کونسل کے صدر میاں مقصود احمد، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، امیر ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد، این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پنجاب کے صدر محمد امین اور وفد کے ہمراہ ملاقات اور تعزیت کی ۔ ضلعی امیر شیخوپورہ رانا تحفہ دستگیر کی قیادت میں وفد نے امیر جماعت سے ملاقات کی ۔ وفد میں سیکرٹری جنرل محمد مشتاق ، سابق امیر حاجی محمد عاشق ورک ، چوہدری خالد محمود ورک ، چوہدری الیاس گجر ، میاں اسد اللہ و دیگر شریک تھے ۔ کسان بورڈ کے صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ ایڈووکیٹ ہمراہ وفد، فیصل آباد سے جماعت اسلامی کے وفد نے سابق امیر ضلع عظیم رندھاوا کی قیادت میں سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد افضل کی قیادت میں وفد اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب سعد سید  کی سربراہی میں نے وفد امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...