افغانستان چوکی پر حملہ 3سیکورٹی اہلکار آپریشن میں 6طالبان ہلاک

Nov 24, 2020

کابل (شِنہوا + آئی این پی) افغان قومی دفاع اور سکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ جوزجان کے ضلع فیض آباد میں جاری سرچ آپریشن کے دوران 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ متعدد دیہاتوں کو عسکریت پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے فیض آباد سے گزرنے والی ہائی وے نمبر 1 پر ڈرائیوروں اور دیہاتیوں سے بھتہ وصول کرنے اور نقل وحرکت کی آزادی کو درہم برہم کرنے کے بعد مارا گیا۔ ادھر صوبہ نمروز میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں