ابوظہبی(اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی پٹرولیم سپریم کونسل نے کہا ہے کہ ملک میں 2 ارب بیرل کے لگ بھگ تیل کے غیر روایتی نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔امارات کے خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کونسل نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی صدارت میں منعقدہ آن لائن اجلاس کیدوران توجہ دلائی کہ ابوظہبی میں تیل کے روایتی ذخائر میں2 ارب بیرل کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سپریم کونسل نے ادنوق کو لائحہ عمل کی منظوری دیتے ہوئے 5 برسوں کے دوران 448 ارب درہم کی سرمایہ کاری بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔