خیرپور(این این آئی) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر گھر کو آگ لگانے والی لڑکی کے والد نے 2 دن میں بیٹی کی ضمانت کرانے کا وعدہ کرلیا، ماروی خلجی کو 14 روزہ ریمانڈ کے بعد وویمن جیل لاڑکانہ منتقل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی کے والدعزیز خلجی نیغلطی کا اعتراف کرتے ہوئے 2 دن میں بیٹی کی ضمانت کرانے کا وعدہ کرلیا اور کہاکہ میری بیٹی میریجگر کا ٹکڑا ہے ، اس نے جو کیا وہ غلط تھا، مجھے نیند نہیں آتی ، دیگر اہلخانہ سے خاموش رہنے کی درخواست ہے۔ماروی خلجی کو 14 روزہ ریمانڈ کے بعد وویمن جیل لاڑکانہ منتقل کیا گیا تھا۔
باپ کو رحم آگیا، گھر جلانے والی ٹک ٹاک کی شوقین بیٹی کی ضمانت کا وعدہ
Nov 24, 2020