لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ کے علاقے بند روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے ماں،بیٹی کوکچل دیا۔ دونوں جاں بحق ہوگئیں۔ بند روڈ پر37 سالہ مسرت اپنی بیٹی 7 سالہ انعم کے ساتھ سڑک پار کررہی تھی کہ تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہوکر انہیں کچل ڈالاجبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔دونوں ماں بیٹی نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے سپرد کر دی ہیں اور مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
گجرپورہ میں تیز رفتار گاڑی نے ماں ، بیٹی کو کچل دیا، دونوں جاں بحق
Nov 24, 2020