لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جائیداد پر قبضے کیخلاف کیس میں عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ امور کشمیر اور دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ انہوں نے بتایا معاملہ سول عدالت میں ہونے اور حکم امتناعی کے باوجود قبضہ مافیا نے جائیداد ہتھیالی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن نے چادر چاردیواری کاتحفظ پامال کیا۔ عدالت نے لاء افسر سے استفسار کیا کہ حکم امتناعی کے باوجود محکمہ امور کشمیر نے نیا لیٹرکیسے جاری کر دیا، عدالت نے کہاکہ سول کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود قبضہ کیسے کرا دیا، عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہارکیا۔ عدالت نے ہتھیائی گئی جائیداد کی حیثیت تبدیل کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ باٹا پور کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔