لاہور( نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈیفنس میںامجد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6لاکھ روپے مالیت ،سبزہ زار میںواجدکے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت، سرور روڈ میںمدثر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر4لاکھ روپے مالیت ،شادمان میںمنوراوراس کی فیملی سے3لاکھ روپے،باٹا پورمیں عابد اوراس کی فیملی سے2لاکھ روپے مالیت،گرین ٹاؤن میں ایمان اوراس کی فیملی سے 94ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،راوی روڈمیں عنصر سے 84 ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میںصغیرسے67 ہزارروپے اورموبائل فون،نواںکوٹ میںمختار سے49ہزار روپے اور موبائل فون،مغلپورہ میں عدیل سے24ہزارروپے اورموبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے ہنجروال اور گڑھی شاہوکے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ مزنگ،مانگامنڈی،اقبال ٹاؤن،ملت پارک اور رنگ محل کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔علاوہ ازیں لاہور میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لوٹنے کے ساتھ بنکوں کے سکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھیننا شروع کردیا ہے۔ڈاکوؤں کی جانب سے شہر کے نجی بنکوں کے باہر اسلحہ سکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھیننے کی دو وارداتیں ہوئی ہیں۔ ڈاکوؤں نے پہلی واردات سرکلر روڈ پر بنک کے باہر کی جبکہ دوسری واردات گوالمنڈی میں بنک کے سکیورٹی گارڈ سے کی۔ ملزم کی سرکلر روڈ پر اسلحہ چھیننے کی کوشش ناکام رہی جبکہ گوالمنڈی میںبنک کے سکیورٹی گارڈ سے پستول چھین کر فرار ہوگیا۔
23 لاکھ کے 10 ڈاکے، بنک گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا
Nov 24, 2020