تریپولی(نوائے وقت رپورٹ) لبنان کے شہر تریپولی میں چھوٹی سی کمپنی کا بنایا ہوا ایک صابن اتنا مہنگا ہے کہ اس کی 100 گرام والی ٹکیہ 2,800 ڈالر میں فروخت کی جاتی ہے جو پاکستانی حساب سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے بنتے ہیں۔ اس صابن کی تیاری میں سونے کے باریک ذرّات کے علاوہ ’ہیرے کا سفوف‘ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔خبروں کے مطابق تریپولی، لبنان میں روایتی طریقے پر صابن بنانے والی ایک چھوٹی سی کمپنی پچھلے 500 سال سے بہت مہنگے صابن کے علاوہ جلد کی حفاظت کرنے والی مہنگی مصنوعات فروخت کررہی ہے۔ یہ کمپنی ایک خاندان کی ملکیت ہے اور اس کا موجودہ نام ’’بدر حسن اینڈ سنز‘‘ ہے۔یہ مصنوعات ہر جگہ دستیاب فروخت نہیں بلکہ صرف دبئی اور متحدہ عرب امارات کی چند ایک دکانوں پر فروخت کی جاتی ہیں، جہاں ہر چیز بے حد مہنگی اور انتہائی مالدار طبقے کیلئے ہوتی ہے۔
دنیا کا مہنگا ترین صابن، 100 گرام ٹکیہ کی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے
Nov 24, 2020