سرحد پر چینی سرگرمیاں، مودی سرکار ناکام رہی، راہول گاندھی برس پڑے

نئی دہلی(صباح نیوز)انڈین کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے مودی سرکاری کو ہندوستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکمت عملی کی حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرحد پر چین کی حکمت عملی اور سرگرمیوں پر میڈیا حکمت عملی کے ذریعہ پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ چین کی زمینی سیاسی حکمت عملی کا مقابلہ پی آر کے ذریعہ چلائی جا رہی میڈیا حکمت عملی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔یہی وہ عام بات ہے جو بھارتی حکومت چلانے والوں کی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے ۔ ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کے تعمیراتی کاموں کی ایک سیٹلائٹ تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ چین کی یہ حکمت عملی ہندوستان کے لئے ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مضبوط حکمت عملی کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن