بھارت میں گائے کی پراسرار ہلاکتیں  مزید 14 ہلاک‘ مجموعی تعداد 94 ہو گئی

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان میں ایسی پراسرار وبا پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں گائے تیزی سے موت کے منہ میں جارہی ہیں۔پراسرار بیماری کی وجہ سے مزید 14 گائے ہلاک ہوئیں جس کے بعد مرنے والی گائے کی تعداد 94 تک پہنچ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مویشی پالنے والے مالکان کا ماننا ہے کہ گائے کی اموات زہریلا پانی پینے یا مضر صحت کھانے کی وجہ سے ہو رہی ہیں مگر ویٹنری ڈاکٹرز نے اس بات کو مسترد کردیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مرنے والی گائے بالکل تندرست تھیں اور انہیں کوئی تکلیف یا بیماری نہیں تھی اس لیے زہر والی بات مانی نہیں جاسکتی۔مقامی حکومت کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم اس معامے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آخر کیوں اتنی تیزی کے ساتھ گائے کی موت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گائے کو دیے جانے والے چارے اور مرنے والے گائے کے نمونے بھی لے لیے ہیں جنہیں لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...