یمن کے حوثی ملیشیا کے سعودی آئل تنصیبات پر میزائل حملے‘ غیر ملکیوں کو نقل مکانی کی وارننگ

Nov 24, 2020

صنعا (شِنہوا)یمن کی حوثی ملیشیا نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوب مغربی سعودی عرب کے شہر جدہ کے تیل کے بڑے مرکز کی جانب رات کے وقت طویل رینج میزائل داغے ہیں۔حوثیوں کے زیرانتظام ٹی وی المسیرہ نے سوموار کے روز ملیشیا کے فوجی ترجمان یحیی ساریہ کے حوالے سے کہاہے کہ حملے کا ہدف تیل کی کمپنی سعودی آرامکو کا جدہ میں تقسیم کا اسٹیشن تھا۔ساریہ نے کہا کہ یہ حملہ سعودیہ کی سربراہی میں اتحاد کی جانب سے یمن پر مسلط ناکہ بندی کے ردعمل میں کیا گیا۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ ہم غیرملکی کمپنیوں سے کہتے ہیں کہ وہ سعودیہ کے اہم مراکز سے منتقل ہو جائیں کیونکہ یہ ہمارے اہداف کی فہرست میں شامل ہے۔سعودی عرب نے تاحال مبینہ حملہ بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

مزیدخبریں