رحیم یار خان (احسان الحق سے) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز کے والد میاں محمد شریف کی دیار غیر میں وفات کے 16 سال ایک ماہ بعد انکی والدہ شمیم اختر کی بھی دیار غیر میں وفات ہوئی۔ شریف خاندان کا میاں محمد شریف کی طرح اپنی والدہ کو بھی جاتی عمرہ لاہور میں دفن کرنے کا فیصلہ۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے شریف خاندان کو جلا وطن کئے جانے کے باعث صرف پاکستان میں موجود حمزہ شہباز ہی اپنے بزرگ میاں محمد شریف کی نماز جنازہ میں شریک ہو سکے تھے لیکن اب شہباز شریف اور مریم نواز سمیت پاکستان میں موجود شریف خاندان کے چند افراد ہی جنازے میں شرکت کر سکیں گے جبکہ میاں نواز شریف سمیت شریف خاندان کے لندن میں موجود افراد کا شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ میاں محمد شریف کا 19اکتوبر 2004ء کو 84سال کی عمر میں جدہ میں انتقال ہوا تھا لیکن انکی میت کو پاکستان لا کر جاتی عمرہ لاہور میں دفن کیا گیا تھا جبکہ نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ جن کا دو روز قبل 93سال کی عمر میں لندن میں انتقال ہوا ہے انہیں بھی شریف خاندان نے جاتی عمرہ لاہور میں ہی دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس تدفین میں میاں نواز شریف سمیت انکے دونوں بیٹے حسین اور حسن نوز سمیت شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت لندن میں موجود شریف خاندان کے تمام اہم افراد شریک نہیں ہو سکیں گے۔
والد کے بعد نواز‘ شہباز کی والدہ شمیم اختر کا بھی دریارغیر میں ا نتقال
Nov 24, 2020