اقوام متحدہ 2021 میں ترقی پذیر ممالک کو 2 ارب کورونا  وائرس کی ویکسینز فراہم کرے گا

Nov 24, 2020

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے اطفال یونیسیف کے مطابق آئندہ سال کے دوران کورونا وائرس کی 2 ارب ویکسینز ترقی پذیر ممالک کو مہیا کی جائیں گی۔پیر کو یونیسیف کے سپلائی ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ یونیسیف کوویکس پروگرام کے تحت دنیا بھر کی 350 ائیرلائنز اور لاجسٹک کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں ویکسینز اور ایک ارب ٹیکے ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کرے گی۔ادارے کی سپلائی ڈویڑن کی ڈائریکٹر ایتلیوا کادیلی کے مطابق یونیسیف کی شراکت داری کے نتیجے میں ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کورونا کی ویکسین کی دنیا بھر میں فراہمی کے تاریخی مشن کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے۔کوویکس پروگرام عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی تنظیموں کا ایک ایسا پروگرام ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی ضرورت مند ممالک اور افراد تک بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں