ملتان(سپورٹس ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا نے انڈر 16 ٹیلنٹ پروگرام کے تحت اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور والی بال کی صوبائی خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا، ٹیمیں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں صوبے کی نمائندگی کریں گی، ٹیموں کا اعلان جاری تربیتی کیمپ میں کیا گیا۔اتھلیٹکس ٹیم میں ایبٹ آباد کی فاطمہ نور، توبہ بی بی، چارسدہ کی رشیدہ، مومنہ، چترال کی عائشہ ثناء ، آصفہ کریم، ماہ روش نادر، کوہاٹ کی زرغونہ، مردان کی ثمینہ سلام، پشاور کی کلثوم، تمین، زہری، ایمن زبیر قریشی، فاطمہ اور سوات کی آئمہ شہزادی، کوچ ظفر آفریدی اور عابد، بیڈمنٹن میں ایبٹ آباد کی مہراج، چارسدہ کی تنزیلہ، خکلا، مردان کی ثمن شہزادی، سپنا، پشاور کی نور سلیم، خدیجہ، کوچ بشری اور فاطمہ، ٹیبل ٹینس میں پشاور کی علیشبہ، زینب، حوریا حمیم، حلیمہ، خدیجہ مبین، صوابی کی حبا اقبال، جنیتہ جاوید، والی بال میں ایبٹ آباد کی عالمہ زیب، آئزہ، چارسدہ کی شمائلہ، چترال کی یاسینہ زمان، ڈیرہ اسماعیل خان کی صائمہ، مریم، جنت گل، مرینہ خان، مانسہرہ کی منیبہ، دینیہ، شمائلہ، نایاب، مریم سجاد، مسکان، کوچ واصف اللہ اور حبیب اللہ شامل ہیں۔
انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نیشنل چیمپئن شپ کیلئے خواتین کھلاڑیوں کا اعلان
Nov 24, 2020