دائرہ دین پناہ میں چوری اورفائرنگ معمول ٗ شہری عدم تحفظ کا شکار

دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) دائرہ دین پناہ میں چوری اورفائرنگ معمول بن کررہ گیا ۔شہریوں کا رات آٹھ بجے کے بعد گھروں سے باہرنکلنا محال ہوچکا ۔گزشتہ روز شیخاں والے چوک میں سجادعرف سجی گرمانی وغیرہ کی سربراہی میں عاقب آرائیں پر دن دیہاڑے فائرنگ کی گئیجبکہ کچھ عناصررات کوشراب پی کرشہرمیں غل غپاڑہ کے علاوہ خوف وہراس پھیلارہے جبکہ چوریاں بھی عام ہوگئیں نامعلوم چوروں نے دائرہ دین پناہ غیرمستقل بستی تلوڈھ شاہ والامیں چاردن کے اندردوسری بارساٹھ ہزارمالیت کے دو بورپنکھے مقامی کاشتکارغلام حیدرچانی کے اُٹھالیئے جبکہ چورمحمدنعیم نے شمالی بازارمیں دوکانداررانا عبدالسلام کی دکان کی چھت پھاڑکر ہزاروں مالیت کا سامان اٹھالیاجسے دکانداروں چوکیدارکی مددسے پکڑکرحوالہ پولیس کیا ۔

ای پیپر دی نیشن