لاہور+فیروزوالہ(نیوزرپورٹر+نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان،اعظم سندھو سمیت دیگر نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سوگواروں سے دلی تعزیت کرتے ہیں کیونکہ دنیا میںوالدہ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اور ہم نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںاوریہ ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔علاوہ ازیںپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے گہرے دکھ و افسو س کا اظہار کیااور کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ۔ رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول ، محمود اختر گورائیہ اور دیگر ارکان نے تعزیت کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں سابق وزیر خارجہ میاں خودشید قصوری نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیااور اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے اللہ تعالی شریف برادران کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرماے۔